ڈی پی او کا اچانک تھانہ عطاء شہید کا دورہ چالان جلد عدالت پیش کرنیکی ہدایت

ڈی پی او کا اچانک تھانہ عطاء شہید کا دورہ  چالان جلد عدالت پیش کرنیکی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے تھانہ عطاء شہید کا سرپرائز وزٹ کیا۔

، دوران وزٹ تھانہ کی بلڈنگ، صفائی، ریکارڈ روم، فرنٹ ڈیسک اور حوالات کا معائنہ کیا اور اچھے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، مختلف امور بابت بریفنگ دی گئی جبکہ ڈی پی او نے تھانہ کے زیر تفتیش مقدمات کا بھی جائزہ لیا اور ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ ان مقدمات کو جلد سے جلد یکسو کر کے چالان پیش عدالت کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں