تھانہ جھمرہ و فیڈمک اور فیڈمک سٹی میں چائنیز سکیورٹی کا جائزہ

تھانہ جھمرہ و فیڈمک اور فیڈمک سٹی میں چائنیز سکیورٹی کا جائزہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل نے تھانہ چک جھمرہ اور تھانہ فیڈمک کا وزٹ اور فیڈمک سٹی میں چائنیز سکیورٹی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے تھانہ چک جھمرہ اور تھانہ فیڈمک کے ریکارڈ ،فرنٹ ڈیسک ،حوالات ،اسلحہ خانہ اور مال خانہ کو چیک کیا تھانہ جات کے علاقہ میں کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیازیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ علاقہ میں متحرک ہو ں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کیے جائیں پٹرولنگ اور ناکہ جات کے نظام کو مزید بڑھایا جاے اوراشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے بہترین حکمت عملی کی جائے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایس پی SPU ،ایس پی مدینہ ڈویژن اورایس ایچ او فیڈمک سمیت پولیس افسر موجود تھے سٹی پولیس آفیسر نے چائنیز سکیورٹی انتظامات اور کیمرہ جات کا جائزہ لیتے ہوئے چائنیز سکیورٹی کے انچارج افسروں کو ہدایت کی کہ سائٹ پر کام کرتے ہوئے اور دوران سفر تین لیئر سکیورٹی کو ہمیشہ قائم رکھا جائے ، پولیس ،پرائیویٹ گارڈ اور عسکری سکیورٹی کے مسلح گارڈ ہمہ وقت چائنیز کے ساتھ ہونگے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں