واسا کی بوسیدہ اور زنگ آلود پائپ لائنیں ، شہریوں کو پینے کا صاف پانی بھی نہ مل سکا

واسا کی بوسیدہ اور زنگ آلود پائپ لائنیں ، شہریوں کو پینے کا صاف پانی بھی نہ مل سکا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ واسا کی بوسیدہ اور زنگ آلود پائپ لائنوں کے باعث شہریوں کو پینے کا صاف پانی نہ مل سکا واسا کے پانی میں زرات اور تعفن کے باعث شہری پریشان ہیں ۔

واسا کی جانب سے نئے پراجیکٹس پر کروڑوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں جائیکا کے تعاون سے مختلف منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے لیکن واسا کی جانب سے سب سے بنیادی اور اہم مسئلے کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے واسا کی دہائیوں پرانی پائپ لائنیں اب بوسیدہ ہوچکی ہیں اور ان پائپ لائنوں نے ذریعے شہریوں کے گھروں میں پہنچنے والے پانی میں مختلف ذ رات موجود ہو تے ہیں اور اس پانی سے بعض اوقات بدبو بھی آتی ہے واسا کی لائنوں کے ذریعے آنے والا پینے کا پانی بالکل بھی پینے کے قابل نہیں ہوتا ، اور یہ گندا پانی پینے سے لوگ اکثر پیٹ کے امراض کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ رہے ہیں ،کئی جگہ سیوریج کے پائپ کا پانی میں اس میں شامل ہو نے لگا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا کو نئے پراجیکٹس شروع کرنے سے پہلے اس بنیادی مسئلے پر توجہ دینی چاہیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں