پاسپورٹ ،نادرا دفاتر کے باہرپارکنگ سے ٹریفک مسائل

پاسپورٹ ،نادرا دفاتر کے باہرپارکنگ سے ٹریفک مسائل

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاسپورٹ اور نادرا دفاتر کے سامنے مین رجانہ روڈ پر گاڑیوں کی پارکنگ سے ٹریفک مسائل کے۔۔

 ساتھ ساتھ آئے روز حادثات بھی معمول بن گئے ۔ضلع کو نسل مین گیٹ کے ساتھ ریجنل پاسپورٹ آفس اور نادرا دفتر آنے والے سائلین کی پارکنگ کے لئے ضلع کونسل کی طرف سے لاکھوں روپے سالانہ کی بنیاد پر پارکنگ کا ٹھیکہ جاری کیا گیا ہے تاہم یہ امر حیران کن ہے کہ لاکھوں وصول کر نے والے ادارے نے ٹھیکیدار پارکنگ کیلئے جگہ الاٹ نہیں کی جس پر مذکورہ دفاتر آنے والے سائلین اپنی گاڑیاں مین ٹوبہ رجانہ روڈ پر دفاتر کے سامنے کھڑی کرتے ہیں جس سے نا صرف ٹریفک کی آمدو رفت متاثر ہو رہی ہے ،بلکہ آئے روز حادثات بھی معمول بن رہے ہیں ،عوامی حلقوں نے ڈی سی سمیت دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ پارکنگ کیلئے ضلع کو نسل کے اندر جگہ فراہم کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں