میاں عامر محمود چیئرمین پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن منتخب

کراچی: (دنیا نیوز) دنیا میڈیا گروپ اور پنجاب گروپ کے چیئرمین میاں عامر محمود چیئرمین پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) منتخب ہو گئے۔

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس 25-2024 شہر قائد میں منعقد ہوا، اجلاس میں ٹی وی اور ریڈیو کیٹگری سے تعلق رکھنے والے ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں میاں عامر محمود کو چیئرمین پی بی اے منتخب کیا گیا، میاں عامر محمود دنیا نیوز اور پنجاب گروپ کے بھی چیئرمین ہیں۔

ڈان نیوز کے سی ای او شکیل مسعود کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا، اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال سینئر وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔

جیو نیوز کے سی ای او ابراہیم رحمان کو وائس چیئرمین، آج ٹی وی کے احمد زبیری کو جائنٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا، کے ٹی این کے اختر قاضی فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں