چین نے ایک اور خلائی جہاز خلا میں بھیج دیا
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے ایک اور خلائی جہاز خلا میں بھیج دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شین ژو 19 نامی خلائی جہاز میں 3 خلاباز سوار ہیں، یہ چین کا 14 وں انسان بردار خلائی مشن ہے۔
خلائی جہاز زمین کے نچلی سطح کے مدار میں گشت کر کے درجنوں سائنسی تجربات کرے گا، مشن کے سربراہ 2022 میں شین ژو۔ 14 مشن میں بھی شامل تھے، دوسرے دونوں خلاباز نوجوان اور ان کا پہلا خلائی مشن ہے۔
خاتون خلاباز چین کی واحد اسپیس کرافٹ انجینئر اور خلا میں جانے والی چین کی تیسری خلاباز خاتون ہیں۔