ڈائریکٹر کاشف نثار کا فواد خان اورعالیہ بھٹ کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

لاہور: (ویب ڈیسک)معروف ڈائریکٹر کاشف نثار نے فواد خان اور بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کردیا۔

رپورٹ کےمطابق "کابلی پلاؤ "اور مشہور ڈرامہ "رانجھا رانجھا کردی "کے ہدایتکار کاشف نثار پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ مستقبل میں کس کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں؟

جس پر ہدایتکار کا کہنا تھا کہ ان کی بڑی خواہش ہے کہ وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کریں، عالیہ جس طرح کردار نبھاتی ہیں وہ متاثر کن ہے، وہ سکرپٹ کو اچھی طرح سمجھتی ہے اور جانتی ہے کہ کس کردار کو کس طرح نبھانا ہے، وہ جانتی ہے کہ کون سا ایکسپریشن کب استعمال کرنا ہے، عالیہ ذہین لڑکی ہے۔

مرد اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈائریکٹر نے کہاکہ میں فواد خان کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا، لیکن مجھے کبھی موقع نہیں ملا۔

واضح رہے کہ کاشف نثار پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے مشہور ہدایتکار ہیں کاشف نثار نے متعدد ڈراموں کی ہدایت کاری کی ہے، جن میں فصیل جان سے آگئے، اے رنگریزہ، رقیب سے، زندگی نگر، کابلی پلاؤ اور حال ہی میں انہوں نے من جوگی کی ہدایت کاری کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں