سروں کی ملکہ نورجہاں کو مداحوں سے بچھڑے 24 سال بیت گئے

لاہور: (دنیا نیوز) سروں کی ملکہ اور برصغیر کی نامور گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے۔

ملکہ ترنم نور جہاں نے ہزاروں گیت اور لاتعداد غزلیں گائیں، 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے بھی گائے جو آج بھی اسی قومی جوش و جذبے اور ہمت و بہادری کی یاد دلاتے ہیں۔

ان کی سریلی آواز آج بھی مداحوں کے کانوں میں رس گھولتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں