شامی صوبے طرطوس میں فورسز اور بشار الاسد کے حامیوں میں جھڑپیں،17 افراد ہلاک

دمشق: (دنیا نیوز) شام کے صوبہ طرطوس میں فورسز اور معزول صدربشار الاسد کے حامیوں میں جھڑپوں میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

شامی مبصرین کے مطابق جھڑپیں بشار الاسد کے ملٹری جسٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر محمد کانجو حسن کی گرفتاری کے دوران ہوئیں جس میں 17 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

شامی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ محمد کانجو حسن کی گرفتاری کیلئے جانے والی ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا، دوران کارروائی 3 مسلح افراد بھی مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق محمد کانجو حسن کو بدنام زمانہ صید نایا جیل میں مظالم کاذمہ دار سمجھا جاتا ہے، یہ شامی صوبہ طرطوس معزول صدر بشار الاسد کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں