کراچی: سکیورٹی گارڈ نے جھگڑے کے دوران گولی مار کر ساتھی کو قتل کردیا
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ ناظم آباد کے علاقے بلاک جے میں پیش آیا جہاں ایک سکیورٹی گارڈ نے جھگڑے کے دوران دوسرے سکیورٹی گارڈ کو گولی مار دی۔
جاں بحق سکیورٹی گارڈ کی شناخت 36 سالہ عباس علی ولد محمد بخش عمرسے ہوئی، فائرنگ کرنے والے سکیورٹی گارڈ کا نام رفیق معلوم ہوا ہے جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔