نیشنل ویمنزباسکٹ بال چیمپئن شپ کا آج سے آغاز، واپڈا اعزازکا دفاع کرے گا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے نیشنل ویمنزباسکٹ بال چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، چیمپئن شپ کا باضابطہ آغاز آج سے لاہور میں ہوگا۔

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کے مطابق واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانے والی پانچ روزہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

چیمپئن شپ میں شریک 8 بہترین ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پول ”اے“ میں دفاعی چیمپئن پاکستان واپڈا، کراچی، فیصل آباد، بہاولپور جبکہ پول ”بی“ میں آرمی، اسلام آباد لاہور اور ہزارہ ڈویژن کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

خالد بشیر نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے پول راؤنڈز میں روزانہ چار میچز کھیلیں جائیں گے، ایونٹ کے سیمی فائنلز 29 دسمبر جبکہ چیمپئن شپ کا فائنل 30 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

چیمپئن شپ کے پہلے روز دفاعی چیمپئن واپڈا کا مقابلہ کراچی سے ہوگا جبکہ آرمی اور ہزارہ، فیصل آباد اور بہاولپور، اسلام آباد اور لاہور کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، پول راؤنڈ کی ٹاپ ٹو ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں