پہلا ٹیسٹ: قومی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار، 56 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ
سنچورین: (دنیا نیوز) باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی میزبان جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ سنچورین کے سپر سپورٹس پارک میں کھیلا جارہا ہے جو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ ہے جہاں جنوبی افریقی کپتان ٹیما باووما نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس سیریز کو جیتنے پر فوکس کررہے ہیں۔
قومی کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ کنڈیشنز سیمرز کے لیے فائدہ مند ہوں گی، ہم اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرجوش ہیں۔
جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان 4 فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترا ہے جبکہ ٹیم میں 7 بیٹرز شامل کیے گئے ہیں، قومی فاسٹ باؤلر محمد عباس کو اگست 2021 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
قومی سکواڈ
قومی ٹیم میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابراعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان آغا، عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔
جنوبی افریقی الیون
جنوبی افریقا کی ٹیم کپتان ٹیمبا باووما، ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن سٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، ڈین پیٹرسن، کوربن بوش پر مشتمل ہے۔