پی ٹی اے کی انٹرنیٹ صارفین کے ڈیٹا اور براؤزنگ ہسٹری تک رسائی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو انٹرنیٹ صارفین کی براؤزنگ ہسٹری اور ڈیٹا تک رسائی کا اختیار مل گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع کر دی ہے اور سروسز دینے والی کمپنیوں کو کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز دیا جا رہا ہے۔

پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کلاس لائسنس کے ذریعے وی پی این سروس پرووائیڈرز کو مقامی طور پر رجسٹرڈ کیا جائے گا اور اس کے ذریعے سروس پرووائیڈرز کی مانیٹرنگ اور ریگولیشن کی جا سکے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق کمپنیوں کو ایک سے 3 لاکھ روپے میں کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز وصول کرنے کا اختیار ہوگا، اس عمل کے تحت کمپنیوں کو مقامی ڈیٹا سینٹرز بھی قائم کئے جائیں گے، پی ٹی اے کو سائبر حملوں کی نشاندہی اور ان کا سراغ لگانے کا اختیار حاصل ہوگا، پی ٹی اے کو صارفین کے ڈیٹا، براوٴزنگ ہسٹری تک رسائی کا اختیار بھی ہوگا۔

یہ درخواست پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کی جانب سے کی گئی تھی، اس فیصلے کو سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے، اس اقدام کا مقصد ملک میں سائبر سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں