چین میں فحش مواد چلانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی عائد

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے فحش مواد چلانے والے پلیٹ فارم ’اونلی فینز‘ پر پابندی عائد کر دی۔

پابندی کے متعلق صارفین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹس شیئر کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ نومبر کے آخر میں پلیٹ فارم تک رسائی ممکن تھی۔

واضح رہے چینی حکومت فحش مواد کے حوالے انتہائی سخت پالیسی رکھتی ہے۔

رواں ماہ کے ابتداء میں چین میں پلیٹ فارم تک رسائی کو صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا تھا۔جس پر ’ویبو‘ نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا طنزیہ کہنا تھا کہ حکومت تازہ گریجویٹس کو تنگ مارکیٹ میں روزگار دے رہی ہے جہاں وہ کانٹینٹ بیچ سکیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں