نادرا نے "سی آر ایم وی ایس" کامیاب تکمیل کے بعد صومالیہ کے حوالے کر دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نادرا نے "سی آر ایم وی ایس" کو کامیاب تکمیل کے بعد صومالیہ حکومت کے حوالے کر دیا۔

نادرا کے مطابق سول رجسٹریشن مینجمنٹ اینڈ وائیٹل سٹیٹسٹکس سسٹم صومالیہ میں شناختی نظام اور حکومتی امور میں بہتری کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

نادرا، نیشنل آئیڈنٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نیرا) کے اشتراک سے صومالیہ کا قومی شناختی نظام بھی مکمل کر چکا ہے، نادرا کے بنائے ہوئے قومی شناختی نظام کا افتتاح 16 ستمبر 2023 کو منعقدہ صومالیہ کی پہلی نیشنل آئی ڈی کانفرنس میں کیا گیا۔

یہ پروگرام "صومالیہ نیشنل آئیڈنٹیفکیشن سسٹم (ایس این آئی ڈی ایس)" پراجیکٹ کا حصہ ہے، دونوں نظاموں کی بدولت صومالیہ کے شہریوں کو قانونی شناخت کی خدمات تک آسان رسائی ممکن ہو گی، پروگرام پر صومالیہ کی وزارت داخلہ، وفاقی امور و مفاہمت کے ساتھ مل کر عملدرآمد کیا گیا ہے۔

حکومت پاکستان نے برادر ملک صومالیہ کو اس پروگرام کے لئے سرمایہ فراہم کیا منصوبے کی کامیاب تکمیل نادرا کے پختہ عزم اور اعلیٰ معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں