صدر مملکت کو رومانیہ، صومالیہ، نیپال، جاپان، بنگلہ دیش کے سفراء نے سفارتی اسناد پیش کیں
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری کو رومانیہ، صومالیہ، نیپال، جاپان اور بنگلہ دیش کے سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں۔
صدر مملکت آصف علی زردی کو رومانیہ کے نامزد سفیر مسٹر ڈین سٹونیسکو نے سفارتی اسناد پیش کی، صومالیہ کے نامزد سفیر شیخ نور محمد حسن اور نیپال کی نامزد سفیر ریٹا دھیتل نے بھی صدر کو اسناد پیش کیں۔
جاپان کے نامزد سفیر اکاماتسو شوچی اور بنگلہ دیش کے نامزد ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے صدر مملکت کو اسناد پیش کیں، صدر مملکت نے نامزد سفراء کو پاکستان میں تعیناتی پر مبارکباد دی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ نامزد سفراء تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں گے۔
نامزد سفراء کو ایوان صدر پہنچنے پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔