آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں انڈر گریجویٹ کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں 42 ویں انڈرگریجویٹ کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

42 ویں انڈرگریجویٹ کانووکیشن کی تقریب 24 دسمبر 2024 کو منعقد کی گئی، پرنسپل آر ایم سی نے استقبالیہ تقریب میں کالج کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی، تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل اظہر وقاص ایڈجوٹینٹ جنرل، پاکستان آرمی تھے، اظہر وقاص نے خطاب میں طلباء کے طبی علم اور جدید ترین تکنیکی ترقی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

مہمان خصوصی نے گریجویشن کرنے والے ڈاکٹروں کو انسانیت کی خدمت کے مشن کو اپنانے کی نصیحت کی۔

واضح رہے آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی نے ملک کے ایک اعلیٰ طبی ادارے کی حیثیت سے میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم کے شعبوں میں قابلیت کا شاندار ریکارڈ پیش کیا، حال ہی میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے معائنہ میں اے ایم سی نے مجموعی طور پر 99.41 فیصد کا سکور حاصل کیا۔

کالج کو ملک کا سب سے اعلیٰ ترین ’’پبلک سیکٹر‘‘ میڈیکل کالج قرار دیا گیا، آرمی میڈیکل کالج کا قیام 1977 میں ہوا، یہ کالج جدید ترین طبی اور ڈینٹسٹری کی تربیت فراہم کرنے کے وژن اور مشن پر پورا اتر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں