روس کا امریکا کا خفیہ منصوبہ بے نقاب کرنے کا دعویٰ
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا نے افریقا میں کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق امریکا افریقی ممالک میں بائیوویپن کے غیرقانونی منصوبوں میں مصروف ہے اور امریکی خفیہ فوجی اور حیاتیاتی سرگرمیوں کو بےنقاب کرنے کیلئےکوشاں ہی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے تابکاری، کیمیکل اور حیاتیاتی دستوں کے نائب سربراہ میجر جنرل الیکسی رٹیشیف نے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ امریکا افریقی ممالک میں بیماریوں کی نگرانی کے نام پر بائیولیب سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔
روسی جنرل کے مطابق امریکا بائیولیب کی آڑ میں اپنی جوہری حیاتیاتی صلاحیتوں کو بڑھا رہا ہے جس سے امریکا افریقی ممالک میں بی ٹی ڈبلیو سی کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔