ترک فوج کی شمالی شام اور عراق میں کارروائیاں، 21 کرد باغی ہلاک کردیئے
انقرہ: (ویب ڈیسک) ترک فوج نے شمالی شام اور عراق میں کارروائی کرتے ہوئے 21 کرد باغی ہلاک کردیئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک وزارتِ دفاع نے اطلاع دی کہ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) اور شامی کرد وائی پی جی کے 20 عسکریت پسند جو حملہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے، شمالی شام میں ہلاک ہوئے جبکہ ایک باغی شمالی عراق میں ہلاک ہو گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت نے مزید کہا ہماری کارروائیاں مؤثر اور پرعزم طریقے سے جاری رہیں گی، پی کے کے جسے ترکی، یورپی یونین اور امریکہ نے دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کر رکھا ہے نے 1984 میں ترک ریاست کے خلاف اپنی مسلح بغاوت شروع کی تھی، اس تنازع میں اب تک 40,000 سے زیادہ افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس ماہ کے شروع میں شام کے صدر بشار الاسد کے زوال کے بعد انقرہ نے بار بار اصرار کیا ہے کہ وائی یی جی کو ختم کر دینا چاہیے اور اس بات پر زور دیا کہ اس گروپ کی شام کے مستقبل میں کوئی جگہ نہیں ہے۔