توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی 30 دسمبر تک ملتوی

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل آئیں۔

سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے، اس کے علاوہ وکیل سلمان صفدر اور کوثین فیصل مفتی کی جانب سے ذاتی مصروفیات کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔

وکلا کی عدم موجودگی کے باعث پراسیکیوشن کے گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا جس پر عدالت نے بغیر کارروائی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

توشہ خانہ 2 کیس سماعت کے بعد سابق خاتون اول اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں