تاریخی بلندیوں کے بعد سٹاک ایکسچینج پر مندی کا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس مزید 1991 پوائنٹس گرگیا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخی بلندیوں کو چھونے کے بعد اچانک سے منفی زون میں جانے لگی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1991 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 423 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس 1509 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 12 ہزار 414 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 25 ارب 19 کروڑ 75 لاکھ 66 ہزار 22 روپے مالیت کے 27 کروڑ 48 لاکھ 20 ہزار 575 شیئرز کا لین دین ہوا۔