پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں اہم موڑ، چاول، سبزیوں میں اظہار دلچسپی
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات اہم موڑ پر پہنچ گئے، بنگلہ دیش کی جانب سے چاول اور سبزیوں میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر صنعت و تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی فلائٹس دوبارہ بحال ہوں گی، تجارتی تعاون سے 15 ارب ڈالر کی معیشت کا امکان ہے۔
جام کمال کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی مارکیٹس کو جوڑنے کی ضرورت، وزارتِ تجارت تجارتی تعلقات کی بحالی پر کام کر رہی ہے، ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کا موقع ہے۔