ہر مذہب امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے، بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں: مشعال ملک
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حریت رہنما مشعال ملک نے کہا کہ ہر مذہب امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے، بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں۔
حریت رہنما مشعال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کا حال دیکھ لیں، پاکستان میں مسیحی برادری تمام شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہے، قائداعظم نے پاکستان بنانے کیلئے جدوجہد کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمیں بے پناہ قربانیوں کے بعد حاصل ہوا، پاکستانیوں سے سوال ہے کیا ہم نے واقعی قدر کی ہے پاکستان کی؟