محسن نقوی سے ویٹی کن سٹی کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرداخلہ محسن نقوی کی ویٹی کن سٹی کے سفیر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ویٹی کن سٹی کے سفیر کو کرسمس کی مبارکباد دی، پوپ فرانسس اور مسیحی برادری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، محسن نقوی نے کہا پوپ فرانسس کی دنیا میں امن کے لئے کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ویٹی کن سٹی اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کا شاندار موقع ہے، دوطرفہ وفود کے تبادلوں سے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں