محکمہ تعلیم کی ضلع لاہور کے سکولز میں ونٹر کیمپ نہ لگانے کی ہدایت

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ تعلیم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع لاہور کا کوئی سکول ونٹر کیمپ نہیں لگائے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکولز میں ونٹر کیمپ نہ لگانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

سی ای او ایجوکیشن لاہور ملک نذیر حسین کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں میں ونٹر کیمپ لگانے پر مکمل پابندی عائد ہے، تمام سکولز اس پر عملدرآمد کریں گے، ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز ایجوکیشنز کو پابندی کا اطلاق کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ملک نذیر حسین کا کہنا تھا کہ ونٹر کیمپ کے بجائے آن لائن کلاسز لینے کی اجازت ہوگی جبکہ سکولز میں بلا کر ونٹر کیمپ لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا عندیہ بھی دے دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں