مریم نواز کی کرسمس پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر انتظامیہ کو شاباش
لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم قائداعظم اور کرسمس پر بہترین سکیورٹی انتظامات کرنے پر انتظامیہ اور پولیس کو شاباش دی۔
اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کرسمس پر گرجا گھروں اور دعائیہ تقریبات کا پر امن انعقاد خوش آئند ہے، کرسمس پر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پنجاب پولیس نے فرائض منصبی عمدہ طریقے سے انجام دیئے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سب اپنی مذہبی رسومات منانے کیلئے آزاد ہیں، اقلیتی برادری کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، انتظامیہ اور پولیس جوش و جذبے سے عوامی خدمت جاری رکھیں۔