ایف بی آر نے نجی انڈسٹریز کا 47 کروڑ 80 لاکھ کا فراڈ بے نقاب کردیا
اسلام آباد:(دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نجی انڈسٹریز کا47کروڑ80لاکھ روپےکافراڈبےنقاب کر دیا۔
ایف بی آر کے مطابق ایکسپورٹ سہولت سکیم کی آڑ میں نجی انڈسٹریز نے حکومت کودھوکا دیا،ای ایف ایس قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی کمپنی نے مینوفیکچرنگ سٹیٹس کا غلط استعمال کیا۔
اسی طرح نجی کمپنی نے ای ایف ایس سکیم کی آڑ میں 14 کروڑ 10 لاکھ ڈیوٹی ادا کرنے میں خردبرد کی، نجی کمپنی نے صنعتی مینوفیکچرنگ کیلئے سیسے کے بلاکس کو امپورٹ کرنے میں ای ایف ایس کا غلط استعمال کیا۔
ایف بی آر کا کہنا تھا کہ 18 دسمبر کو ایف بی آر نے کمپنی کی فزیکل انسپکشن کرکے فراڈ کا سراغ لگایا، کمپنی نے ایک ارب روپے مالیت کے سیسے کے بلاکس امپورٹ کیئے اور غیر قانونی طور پر غائب کردیئے۔
علاوہ ازیں آصف رزاق نامی ملزم نے نجی کمپنی نیٹ ورک سے منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کی، آصف رزاق پر منی لانڈرنگ اور جعلی انوائسز کے مقدمات درج ہیں۔