پاکستان میں تیار ہونے والے موبائل فون کی مینوفیکچرنگ میں کمی
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میں مقامی طور پر تیار ہونے والے موبائل فون کی مینوفیکچرنگ میں کمی ہو گئی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق نومبر 2023 کے مقابلے نومبر 2024 میں مقامی موبائل فون کی مینوفیکچرنگ میں 8 فیصد کمی ہوئی، اکتوبر 2024 کے مقابلے نومبر 2024 میں موبائل فون مینوفیکچرنگ میں 35 فیصد کمی ہوئی۔
نومبر 2024 میں مقامی طور پر تیار کئے جانے والے موبائل فون 23 لاکھ 10 ہزار یونٹ رہے، اکتوبر 2024 میں مقامی موبائل کمپنیز نے 35 لاکھ 30 ہزار یونٹس بنائے تھے۔
پی ٹی اے کے مطابق اکتوبر 2024 میں موبائل مینوفیکچرنگ نے 7 ماہ کی بلند سطح ریکارڈ کی تھی، سال 2024 کے 11 ماہ میں مقامی موبائل مینوفیکچرنگ 57 فیصد بڑھ کر 2 کروڑ 84 لاکھ 30 ہزار یونٹ رہی۔
رپورٹ کے مطابق سال 2024 کے 11 ماہ میں 2 کروڑ 84 لاکھ میں سے 1 کروڑ 70 لاکھ سمارٹ فونز تیار کئے گئے، سال 2024 کے 11 ماہ میں 1 کروڑ 14 لاکھ 2 جی فونز تیار کئے گئے۔
پی ٹی اے کے مطابق سال 2024 میں موبائل فونز کی طلب 3 کروڑ 29 لاکھ یونٹس رہی، موبائل فون کی تیاری میں رکاوٹ خام مال کی قلت اورتوانائی ٹیرف میں اضافہ ہے۔