عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہو گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی کیساتھ 2614 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 685 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے ہوگئی۔