ٹی وی، فلم، سٹیج کے بے تاج بادشاہ معین اختر کی 74 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے
کراچی: (دنیا نیوز) ٹی وی، فلم، سٹیج کے بے تاج بادشاہ معین اختر کی 74 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔
لیجنڈری اداکار نے چار دہائیوں تک چاہنے والوں کے چہروں پر قہقہے بکھیرے، مشہور سٹیج ڈراموں میں بچاؤ معین اختر سے، ٹارزن معین اختر، بکرا قسطوں پر قابل ذکر ہیں۔
پروگرام ’’لوز ٹاک ‘‘میں انور مقصود کے ساتھ معین کی جوڑی بے حد مقبول ہوئی۔