سال 2025 میں ہونے والی عام تعطیلات کے ایام کا اعلان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ سال 2025 کیلئے حکومت نے عام تعطیلات کے ایام کا اعلان کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں قومی و اسلامی تہواروں اور اقلیتوں کے تہواروں سمیت مختلف مواقع پر چھٹیوں کا کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں ہونے والی سالانہ تعطیلات میں 5 فروری یوم کشمیر، 23 مارچ یوم پاکستان، عید الفطر، اقلیتوں کیلئے ایسٹر، یکم مئی یوم مزدور، عیدالاضحیٰ، عاشورہ محرم الحرام، یوم آزادی، عید میلاد النبیؐ، یوم قائد اعظم اور کرسمس ڈے شامل ہیں۔
سالانہ تعطیلات میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ اور عاشورہ محرم الحرام وغیرہ کی چھٹیاں اسلامی مہینے کی تاریخوں سے تعلق رکھتی ہیں، اس کے علاوہ کچھ تعطیلات بینکوں کی ہوتی ہیں، تاہم وہ عوام کے بجائے صرف مالیاتی اداروں کیلئے مختص ہوتی ہیں۔