اسرائیل میں ایمرجنسی کے نفاذ میں ایک سال کی توسیع کردی گئی
تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی پارلیمنٹ نے ملک میں نافذ ایمرجنسی میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔
تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق ہنگامی حالت میں توسیع پارلیمنٹ میں خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کی سفارش پر کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ہنگامی حالت میں توسیع 16 دسمبر 2025 تک نافذ العمل رہے گی۔ 7 اکتوبر 2023 کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔