حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے: احمد اویس
اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف احمد اویس نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ ہے، ہم ملک میں رول آف لا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے، ملک میں آئین بےمعنی ہونا خطرناک صورتحال ہے، ہم تو2018سےمذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔
احمد اویس کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ شرپسند واقعات میں ملوث انہیں سزا دیں، مگرملٹری کورٹ حل نہیں، کیا ملٹری کورٹ قانون کے مطابق بنی ہے؟ سپریم کورٹ کے لارجربینچ نے کہا سویلین کا ٹرائل نہیں ہوسکتا۔