پہلی بار سندھ میں ریاستی سطح پر مہاجر ثقافتی دن منایا گیا: گورنر
کراچی :(دنیا نیوز) گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پہلی بار آج ریاستی سطح پر مہاجر ثقافتی دن منایا گیا۔
شہر کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے جتنے کارکنان ہیں، آج سب کو گورنر ہاؤس میں ویلکم کرتا ہوں، ایم کیو ایم کے رہنما بھی یہاں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گورنرہاؤس میں مہاجرکلچر کا دن منایا جا رہا ہے، ایم کیوایم نےآج کا دن منانےکیلئےمکمل حمایت کا اعلان کیا، تمام شعبہ جات کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اس دن کو منانے کے لیے اپنا حصہ ڈالا۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کی تاریخ لکھی جائے، تاریخ میں اپنا نام لکھوانا چاہتا تھا، پہلی بار آج ریاستی سطح پر مہاجرگورنرنے کلچر ڈے ریاستی سطح پر منایا۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ میری جماعت ملک کوجوڑنےکی بات کررہی ہے، ایک سیاسی جماعت دشمن کا بیانیہ لیکرچل رہی ہے، سب کودعوت ہےمل کربیٹھیں ملک کی ترقی میں اپنا کردارادا کریں۔