ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان کیلئے سکواڈ کا اعلان
برج ٹاؤن: (ویب ڈیسک) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کےلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹیم کی قیادت کریگ بریتھویٹ کریں گے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کےلیے ٹیم کا اعلان کیا ہے، کریگ بریتھویٹ کپتان اور جوشوا ڈاسلوا نائب کپتان ہوں گے۔
ویسٹ انڈیز سکواڈ 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا، جو 10 اور 11 جنوری کو 2 روزہ وارم اپ میچ کھیلے گا۔
کرکٹ ویسٹ اندیز نے ٹیسٹ سیریز کے نئے شیڈول کو بھی اعلامیے کا حصہ بنادیا ہے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچز کی سیریز ملتان میں کھیلی جائے گی۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پہلا ٹیسٹ کراچی اور دوسرا میچ ملتان کرانے کا اعلان کیا تھا۔
پہلا ٹیسٹ میچ 17 تا 21 جنوری اور دوسرا ٹیسٹ 25 تا 29 جنوری کو ملتان میں شیڈول ہے۔