حرا مانی کو شادی تقریب کے دوران بولڈ لباس میں رقص مہنگا پڑ گیا
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی کو شادی کی تقریب کے دوران بولڈ لباس میں رقص مہنگا پڑ گیا۔
اداکارہ حرا مانی ان دنوں بھائی کی شادی کی تقریبات پر مختلف بھارتی گانوں پر ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہونے پر تنقید کی زد میں ہیں، متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز سے حرا مانی کے بولڈ ڈانس کی یہ ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔
مذکورہ ویڈیوز میں حرا مانی شوہر مانی سمیت دیگر مرد حضرات اور خواتین کے ساتھ مختلف بھارتی گانوں پر ڈانس پرفارمنس کرتے دیکھا ئی دیں جو مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھائیں۔
حرا مانی کی ڈانس ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے لباس اور ڈانس پرفارمنس کو نامناسب قرار دیا جبکہ کچھ مداحوں نے ان کے لیے سخت الفاظ بھی استعمال کیے۔