قومی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ: ون ڈے سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی وطن واپسی

جوہانسبرگ: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ون ڈے سکواڈ میں شامل کھلاڑی براستہ دبئی پاکستان واپس روانہ ہوگئے۔

وطن واپس آنے والے کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم، طیب طاہر شامل ہیں، عثمان خان، ابرار احمد، عرفان خان اور محمد حسنین کی بھی واپسی ہوگئی، ون ڈے سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں نے ٹیسٹ سکواڈ کو جوائن کر لیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے شروع ہوگا، قومی ٹیسٹ سکواڈ آج سینچورین میں پریکٹس کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں