25 دسمبر کو تمام بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہیں گے

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یومِ قائدِاعظم اور کرسمس کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر کے بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے 25 دسمبر کو بند رہیں گے ۔

واضح رہے کہ حکومت نے ملک بھرمیں 25 دسمبر بروز بدھ کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، 25 دسمبر کو یوم قائداعظم سرکاری سطح پرمنایا جائے گا جبکہ مسیحی برادری کرسمس بھی منائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں