جسٹس منصور علی کی بطور انتظامی جج سپریم کورٹ ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج سپریم کورٹ ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کر لی۔
ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کو ایڈمنسٹریٹو جج سپریم کورٹ مقرر کیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ کے انتظامی جج کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کرنے سے معذرت کر لی اور بھیجی گئیں انتظامی فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ انتظامی جج کےعہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔