چیمپئنز ٹرافی میں انجرڈ ہونیوالے ہاکی ٹیم پلیئر ابوبکر کے گُھٹنے کی سرجری ہوگئی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ابو بکر کی لاہور میں گُھٹنےکی سرجری ہوگئی، ان کا ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں گُھٹنہ انجرڈ ہوا تھا۔

ہاکی پلیئر ابوبکر کی سرجری سکاٹ لینڈ سے آئے پاکستانی ڈاکٹر کامران بٹ نے مقامی ہسپتال میں کی، پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی، سابق صدر اختر رسول، کوچ طاہر زمان نے ان کی تیمارداری کی۔

ابوبکر کا کہنا ہےکہ آپریشن کی کامیابی پر بہت خوش اور پی ایچ ایف کا شکر گزار ہوں، ری ہیب کے لیے آسٹریلیا جانے کا پلان ہے، مکمل فٹ ہونے میں پانچ سے چھ ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی کا کہنا ہےکہ ہم نے ہمیشہ اپنےکھلاڑیوں کا خیال رکھا ہے، ابوبکر کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کر بہت اچھا لگا، ابوبکر پاکستان کا فخر ہے، اسے جلد دوبارہ میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں