فیصل آباد میں سابق دشمنی پر 2 بھائی قتل

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں سابق دشمنی پر دو بھائیوں کو قتل کر دیا گیا۔

تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے چک نمبر73 میں قتل ہونے والے مقتولین کی شناخت آصف شاہ اور عاشر شاہ کے نام سے ہوئی، مقتولین نے چند سال قبل ملزموں کے بھائی کو قتل کیا تھا، فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔

اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں