پاکستان کی نامور شیف ’’زبیدہ آپا‘‘ کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

کراچی: (حنا اسلم) پاکستان کی نامور شیف اور امور خانہ داری میں ماہر زبیدہ طارق عرف ”زبیدہ آپا“ کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے۔

کھانوں کی منفرد تراکیب اور گھریلو ٹوٹکوں سے شہرت حاصل کرنے والی زبیدہ طارق ہر جگہ ’’زبیدہ آپا‘‘ کے نام سے پہچانی جاتی تھیں، وہ 4 اپریل 1945 کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں اور قیام پاکستان کے بعد خاندان کے ہمراہ کراچی میں رہائش اختیار کی، زبیدہ طارق معروف دانشور ڈرامہ نگار انور مقصود اور فاطمہ ثریا بجیا کی بہن تھیں۔

وہ کئی عشروں تک پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز پر کوکنگ شوز کرتی رہیں، کھانے پکانے کے ساتھ ساتھ وہ امور خانہ داری میں بھی ماہر تھیں، مختلف مسائل کے حل کیلئے ان کے گھریلو ٹوٹکے بہت مشہور ہوئے۔

ملک بھر کی خواتین میں مقبول زبیدہ آپا کے کھانوں کی ترکیبوں اور ٹوٹکوں پر مشتمل کتب بھی شائع ہوئیں۔

پاکستان کی نامور شیف زبیدہ طارق 4 جنوری 2018 کو کراچی میں انتقال کر گئی تھیں لیکن آج بھی وہ مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں