پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

ویلنگٹن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.4 اوورز میں 178 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اویشکا فرنینڈو 57 رنز بنا کر نمایاں رہے

نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہینری نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں، جیکب ڈفی اور نیتھن سمتھ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 26.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، ول ینگ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 90 رنز بنائے، ریچن روندرا 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مارک چیپمین 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی، میٹ ہینری کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 8 جنوری کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں