کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم کو جرمانہ

لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی کی جانب سے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کردیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے، پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 5 پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی گئی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں پانچ اوورز پیچھے تھی۔

خیال رہے کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہراکر سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں