معروف اداکارہ مہوش حیات نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں۔
مہوش حیات نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے، مارول کی ٹی وی سیریز مس مارول میں عائشہ کا کردار ادا کیا، حکومت پاکستان کی جانب سے 2019 میں مہوش حیات کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
6 جنوری 1983ء کو کراچی میں پیدا ہونے والی اداکارہ مہوش حیات نے ماڈلنگ سے فنی کیریئر کا آغاز کیا، 2010ء میں انہوں نے ڈرامہ سیریل ماں جلی کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
ٹی وی اداکارہ رخسار حیات کے گھر پیدا ہونے والی مہوش حیات نے نہ صرف ڈرامہ بلکہ فلموں میں بھی خوب نام کمایا، اس کے علاوہ وہ گلوکاری کے شعبے میں بھی قسمت آزمائی کرچکی ہیں۔