ویمن ایشیز سیریز کی سڈنی گراؤنڈ میں منفرد انداز میں رونمائی
سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ویمن ایشیز سیریز کی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں منفرد انداز میں رونمائی کی گئی۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ ویمن ٹیموں کی سرکردہ کرکٹرز ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہوئیں، ویمن کرکٹرز نے ٹرافی کے ساتھ بس میں کھڑے ہو کر تصاویر بنوائی۔
ویمن کرکٹرز نے مقامی کمیونٹی کے بچوں کے ساتھ بھی فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔
ایشیز سیریز میں 3 ون ڈے، 3 ٹی 20 میچز اور ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا، پہلا ون ڈے میچ 12 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ 30 جنوری سے ایم سی جی گراؤنڈ میں شروع ہو گا۔