مختلف محکموں کے گرفتار اور مقدمات میں نامزد ملازمین کو معطل کرنے کیلئے مراسلہ ارسال
کوئٹہ: (دنیا نیوز) محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان نے مختلف محکموں کے گرفتار اور مقدمات میں نامزد ہونے والے ملازمین کو معطل کرنے کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا۔
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، آئی جی پولیس ، محکمہ سماجی بہبود سمیت محکموں کے سیکرٹریز کے نام مراسلہ جاری کیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری کمیٹیز کے اجلاس میں مقدمات میں مطلوب اور گرفتار کئے گئے ملزمان کو معطل کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ قوانین اور فیصلے پر عملدر آمد کرتے ہوئے محکموں کے سربراہان ان ملزموں کو معطل کریں۔