سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، سیریز کیویز کے نام
ہیملٹن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا کو 113 رنز سے ہرا کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
بارش سے متاثرہ میچ میں کیوی ٹیم نے مقررہ 37 اوورز میں 255 رنز بنائے جواب میں سری لنکن ٹیم 32ویں اوور میں 142 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
ہیملٹن میں بارش کے باعث میچ 37 اوور تک محدود کردیا گیا تھا، میزبان نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 255 رنز بنائے، راچن رویندرا 79 رنز بنا کر نمایاں رہے، مارک چیپ مین نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔
سری لنکا کے مہیش تھیکشانا نے 4 اور وانندو ہسارنگا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں سری لنکن ٹیم 32 ویں اوور میں 142 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کمنڈو مینڈس 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ نے 113 رنز سے کامیابی کے ساتھ سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کر لی، سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل 11 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔