کسٹمز انفورسمنٹ ٹیموں پر شاہ عالم مارکیٹ میں سمگلرز پاپا گروپ کا حملہ

لاہور: (دنیا نیوز) کسٹمز انفورسمنٹ ٹیموں پر شاہ عالم مارکیٹ میں سمگلرز پاپا گروپ نے حملہ کر دیا۔

پاپا گروپ کی جانب سے کسٹمز انفورسمنٹ اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی، گاڑی بھی تباہ کر دی گئی، فائرنگ کا واقعہ شاہ عالم مارکیٹ میں کارروائی کے دوران گزشتہ رات پیش آیا۔

کسٹمز انفورسمنٹ کی جانب سے سگریٹس، چھالیہ سمیت دیگر ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ کی اطلاعات پر کارروائی کی گئی تھی۔

فائرنگ کے باعث کسٹمز انفورسمنٹ کے انسپکٹرز سمیت دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے جبکہ باقی ٹیم کو شدید مزاحمت کا سامنا رہا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں