مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق 5 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

سرگودھا: (دنیا نیوز) سبھر وال کے قریب مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق 5 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ 9 نامزد اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا، مقدمہ قتل اقدام قتل سمیت پانچ مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

تھانہ جھال چکیاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں